Skip to main content

Phenotypic characteristics of a good milking buffalo


                                                                        اسلام علیکم 
ملک پاکستان میں جہاں جہاں بھی کسان بستے ہیں وہاں وہاں ان کی بھینس سے محبت بھی دیدنی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارا کسان آج بھی اپنے گھر کے جانوروں کو کاروبار کے نظریے کی بجائے اپنے گھر کے اہم فرد کی حیثیت سے دیکھتا ہے اور اسی بناء پر آج بھی اگر کسی کسان کی خصوصاً گاؤں میں رہنے والے کسان کی بھینس، گاے یا اور کوئی جانور اللہ کو پیارا ہوجائے تو اسی طرح غم منایا جاتا ہے جیسے کوئی اپنا اس دنیا سے رخصت ہو گیا ہو۔ موضوع سے ہٹ کر درج بالا تمہید باندھنے کا مقصد یہی ہے کہ قارئین کو کسان اور اس کے گھر کے جانوروں کے ایک الگ طرذ کے رشتے کی حیثیت کے بارے میں علم ہو۔ 
پاکستان کی پچھلے برس کی جی ڈی پی رپورٹ کے مطابق شعبہ لائوسٹاک کا 12فیصد حصہ ہے اور اس حصہ کی اہم وجہ بھینس کے دودھ کی ہے جوکہ پاکستان بھر میں یکسر مقبول ہے۔ ایک دیہی علاقے سے تعلق رکھنے کی نسبت سے ایک دیہاتی کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ایک اچھی دودھ دینے والی بھینس کی کیا کیا ظاہری علامات ہیں اور ایک کسان یا خریدار بذات خود کس طرح ایک اچھی بھینس کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
ایک اچھی بھینس کی جلد پتلی ہوتی ہے بھینس کی پتلی کھال کو جانچنے کے لیے اپنے دونوں سے بھینس کی کھال کو کھینچیے اگر کھال بغیر زور آزمائی کیے آپ کے ہاتھوں میں آجائیں ہے تو اس کا مطلب ہے بھینس کی کھال پتلی ہے۔ 
ایک اچھی دودھ دینے والی بھینس کی کھال کی رنگت کے بارے میں اگر بات کی جائے تو رنگت یکسر سیاہ ہونی چاہیئے نہ کسی -
جگہ سے ہلکی اور نہ کسی جگہ سے گاڑھی اس بارہ میں ایک مقولہ مشہور ہے کہ اگر آپ کو راوی کے دریا کے پار کھڑی بھینس نظر آجائے تو وہ بھینس سیاہ اور اچھا دودھ دینے والی ہوگی۔
اگر بھینس کی کھال پر موجود بالوں کی بات کی بات کی جائے تو بال چھوٹا،پتلا، چمکدار اور پورے جسم پر برابر پھیلا ہونا چاہیے نہ کہ کسی جگہ پر زیادہ اور نہ کسی جگہ پر کم۔
جب بھی آپ بھینس خریدنے لگے تو اس کے پورے جسم پر ہاتھ پھیرے اگر آپ کو کسی کسی جگہ پر ابھار محسوس ہو تو وہ بھینس اچھا دودھ کرنے والی نہیں ہوگی۔
اگر جانور کے منہ کی بات کی جائے تو ایک اچھا دودھ کرنے والی بھینس کا منہ تکون کی مانند ہوگا پچھلی جانب سے موٹا اور اگلی جانب سے پتلا۔
ایک اچھا دودھ کرنے والی بھینس کا حیوانہ اور تھن پوری طرح ٹھیک ہونے چاہیے اور کوئی سوزش یا زخم نہیں ہونا چاہیے۔
امید کرتا ہوں کہ آپ کو آج کی تحریر پسند آئی ہوگی اور علمی اور معاشی لحاظ سے مفید ثابت ہوگی انشاءاللہ۔ اسی کے ساتھ مجھے دیجئے اجازت ملتے ہیں اگلی تحریر میں اللہ حافظ۔
خاکسار 
منیب احمد خان 

Comments

Popular posts from this blog

Introduction

I'm Muneeb Ahmad Khan from district Narowal, currently studying DVM (Doctor of Veterinary Medicine). I've made this blog for Veterinary content and specially to improve rural livestock. 

Traumatic Reticulopericarditis

Traumatic Reticulopericarditis (TRP) also known as Hardware Disease is common in ruminants. The word Hardware in this context refers to foreign materials such as nail,wire,steel,iron slits etc which accidentally engulfs by the animals (Ruminants are not able to discriminate the food material with foreign materials). Pathogenesis:  When a foreign material for example a nail is engulfed by a ruminant it goes to rumen (the first compartment of compound stomach), where it resides for some time after some time when animal starts regurgitation (جگالی) the nail goes to reticulum (second compartment of compound stomach) and pierces reticular wall causes reticulitis there and enters the pericardium, the sac around the heart (Heart is placed just next to the reticulum) and causes inflammation of pericardium which is called as pericarditis.  Clinical manifestations:  Brisket Edema, Engorged Jugular Vein, Pain on walking, Arched back, Fever, Anorexia, Depression and in severe causes ...